Categories: تفریح

کانس فلم فیسٹول: کانس فلم فیسٹول کے دوسرے روز بالی ووڈ اداکاراؤں نے بکھیرے جلوے

کانس فلم فیسٹول 2022 کا آغاز ہو گیا ہے اور اس میں دنیا بھر کے تمام اداکار اور اداکارائیں جلوہ افروز ہیں

کانس فلم فیسٹول 2022 کے دوسرے دن جمعرات کو بالی ووڈ اداکاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرے۔ ایشوریہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا  گاؤن پہنا ہوا تھا۔ اس کے ساتھ اس نے عریاں میک اپ کیا تھا جس سے وہ مزید خوبصورت لگ رہی تھی۔ اسی دوران اداکارہ حنا خان کالے لباس میں تہلکہ مچاتی نظر آئیں۔ اس کے گلیمرس انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔

ہیلی شاہ 'کانز فلم فیسٹیول' کے ریڈ کارپٹ پر ڈیزائنر گاؤن پہن کر پہنچیں۔ ہیلی شاہ نے اس گرے کلر کے گاؤن کے ساتھ ہلکا میک اپ کیا تھا۔

دیپیکا پدوکون کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیپیکا کوٹ اور پینٹ میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ گلے میں شیر کے چہرے والا نیک پیس پہنا ہوا ہے۔ دیپیکا اس لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کانز فلم فیسٹول کے ان تمام ستاروں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

اداکار اکشے کمار بھی کانس فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے تھے تاہم کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وہ اس سال کانس فلم فیسٹیول میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

اس سال منعقد ہونے والی تقریب میں ہندوستانی فنکاروں میں دیپیکا پدوکون، ایشوریہ رائے بچن، تمنا بھاٹیہ، اروشی روتیلا، حنا خان، نوازالدین صدیقی، اے آر رحمان سمیت دیگرشخصیات شامل ہیں۔ دیپیکا پدوکون اس سال کانس جیوری کا حصہ ہیں۔ اس سال کانس فلم فیسٹول ہندوستان کے لئے اور بھی خاص ہے، کیونکہ اس سال کانس فلم فیسٹول میں ہندوستان کو مہمان اعزازی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر بھی اس میں موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago