تفریح

سنسر بورڈ کافلم ’72 حوریں‘ کے ٹریلر کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار

دی کیرالہ سٹوری کے بعد ایک اور فلم کا کافی چرچہ ہو رہا ہے۔ سنسر بورڈ نے مذہبی تبدیلی ، دہشت گردی اور معصوم لوگوں کی برین واشنگ کے پس منظر میں بننے والی فلم ’72 حوریں‘ کے ٹریلر کو پاس کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اب فلم کے پروڈیوسرز اس فیصلے کے خلاف وزارت اطلاعات و نشریات سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

فلم کے شریک پروڈیوسر اشوک پنڈت نے بھی سی بی ایف سی کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ، ’ہم نے ایک لاش کے پیردکھائے ہیں ، جسے سی بی ایف سی نے ہٹانے کو کہا ہے۔ قرآن کا حوالہ ہٹانے کا کہا گیا ہے۔ جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ چیزیں ہیں ، لیکن وہ اہم نہیں ہیں۔ یہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ہے۔ آپ نے فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ ٹریلر میں بھی یہی منظر ہے تو آپ ٹریلر کو کیسے رد کر سکتے ہیں ؟ ہم ٹریلر کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز کریں گے۔ پہلے ہم اسے پی وی آر میں ریلیز کرنے جا رہے تھے ، لیکن اب ہم اسے اندھیری کے ایک کلب میں ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔

سی بی ایف سی کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اشوک پنڈت نے کہا ، ’یہ کون لوگ ہیں جو وہاں بیٹھے ہیں ؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم کے ٹریلر کو سرٹیفیکیشن دینے سے انکار کے اس فیصلے کے لیے سی بی ایف سی کے تمام افسران ذمہ دار ہیں۔ فلم نے آئی ایف ایف آئی میں انڈین پینورما کیٹیگری میں بھی ایوارڈ جیتا ہے۔ آپ اس فلم کے سنسر سرٹیفکیٹ سے کیسے انکار کر سکتے ہیں ؟ سنسر بورڈ میں کچھ گڑبڑ ہے اور اس کے ذمہ دار پرسون جوشی ہیں۔

سی بی ایف سی نے پہلے ہی فلم کی منظوری دے دی تھی ، لیکن اب ٹریلر کو مسترد کر دیا ہے۔ تو یہ بنانے والوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ٹریلر آج 28 جون کو ریلیز ہونا تھا۔ اس کے علاوہ یہ فلم 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago