Urdu News

عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی

عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم  ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے تازہ ترین خبر سامنے آئی ہے۔

عالیہ بھٹ اسٹارر فلم اگلے سال 6 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن اب میکرس نے فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیلی کردی ہے اور اب یہ اگلے سال 18 فروری کو ریلیز ہوگی۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اعلان اکتوبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ یہ فلم حسین زیدی کی کتاب کے ایک باب ’مافیا کوئینس آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ فلم میں مافیا کوئین گنگوبائی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ساٹھ کی دہائی کی ممبئی دکھائی جائے گی۔ گنگوبائی کو کماٹھی پورہ کی کوئین بھی کہا جاتا تھا۔ وہ سیکس ورکرس کی گاڈ مدر بن گئیں اور لوگ اسے گنگو ماں کہنے لگے تھے۔ گنگوبائی کا نام گنگا ہرجیونداس کاٹھیواڑی تھا، وہ گجرات کے کاٹھیا واڑ کی رہنے والی تھیں۔

یہ عالیہ بھٹ کی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ عالیہ بھٹ بھی پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ سنجے لیلا بھنسالی اور جینتی لال گوئل کے پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم اب 18 فروری 2022 کو ریلیز ہوگی۔

Recommended