Categories: تفریح

عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم  ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں ہیں۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے تازہ ترین خبر سامنے آئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عالیہ بھٹ اسٹارر فلم اگلے سال 6 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن اب میکرس نے فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیلی کردی ہے اور اب یہ اگلے سال 18 فروری کو ریلیز ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اعلان اکتوبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ یہ فلم حسین زیدی کی کتاب کے ایک باب ’مافیا کوئینس آف ممبئی‘ پر مبنی ہے۔ عالیہ بھٹ فلم میں مافیا کوئین گنگوبائی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ساٹھ کی دہائی کی ممبئی دکھائی جائے گی۔ گنگوبائی کو کماٹھی پورہ کی کوئین بھی کہا جاتا تھا۔ وہ سیکس ورکرس کی گاڈ مدر بن گئیں اور لوگ اسے گنگو ماں کہنے لگے تھے۔ گنگوبائی کا نام گنگا ہرجیونداس کاٹھیواڑی تھا، وہ گجرات کے کاٹھیا واڑ کی رہنے والی تھیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ عالیہ بھٹ کی سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ عالیہ بھٹ بھی پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ سنجے لیلا بھنسالی اور جینتی لال گوئل کے پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم اب 18 فروری 2022 کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago