تفریح

سال 2023 میں بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لئے تیار بالی ووڈ ستاروں کے بچے

سال 2022 ختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ اور ہر شخص نئے سال کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سب کو آنے والے سال کا بے صبری سے انتظار ہے۔ آنے والا سال فلم انڈسٹری کے لئے کئی لحاظ سے خاص ہونے والا ہے۔

سہانا خان

اس سلسلے میں پہلا نام بالی ووڈ کے بادشاہ خان یعنی شاہ رخ خان کی پیاری بیٹی سہانا خان کا ہے۔ سہانا خان زویا اختر کی دی آرچیز سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔

اگستیہ نندا

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی نواسے اگستیہ نندا بھی سال 2023 میں فلم ‘دی آرچیز’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔

خوشی کپور

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی سہانا خان اور اگستیہ نندا کے ساتھ فلم دی آرچیز سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔

شنایا کپور

اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور بھی سال 2023 میں کرن جوہر کی فلم ‘بیدھڑک’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

پشمینہ روشن

راجیش روشن کی بیٹی پشمینہ روشن ‘عشق وشک ریباؤنڈ’ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ یہ فلم 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم عشق وشق کا سیکوئل ہے۔

جنید خان

عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم ‘مہاراجہ’ کے ذریعے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ جنید خان اس فلم میں صحافی-اصلاح کارسنداس ملجی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔

ان سب کے علاوہ پلک تیواری، تنیشا سنتوشی، علیزے اگنی ہوتری وغیرہ بھی اگلے سال بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ سب اپنی اداکاری سے ناظرین کا کتنا دل جیتتے ہیں، اس کا انتظار رہے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago