Urdu News

مزاحیہ اداکار راجپال یادو نے بالی ووڈ میں فلم شول سے اپنا سفرشروع کیا

مزاحیہ اداکار راجپال یادو

بڑے پردے پر اداکار بننا آسان نہیں ہے۔ ایسے میں راجپال یادو ایسے اداکار ہیں جو وقتاً فوقتاً اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو خوب ہنساتے ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیڈی سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں راجپال کی بالی ووڈ تک پہنچنے کی جدوجہد کی کہانی۔

راجپال نے 90 کی دہائی میں چھوٹے پردے پر اداکاری شروع کی۔ کافی عرصے بعد راجپال کو فلموں میں کام ملنا شروع ہوا۔ راجپال 1971 میں اتر پردیش کے شاہجہاں پور سے 50 کلومیٹر دور ایک چھوٹے سے گاؤں قصبہ میں پیدا ہوئے۔

 انہیں پڑھائی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ وہ ڈرامہ دیکھنے ارد گرد کے دیہاتوں میں جایا کرتے تھے۔ گھر کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے کپڑے کی ایک کمپنی میں کام کرنا شروع کر دیا۔ ان کے والدین کا خواب تھا کہ راجپال ڈاکٹر بنے۔

 راجپال یادو نے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں کر سکے۔ اس کے بعد 1992 میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وہ دہلی چلے گئے۔ راجپال یادو 1997 میں پاس آؤٹ ہونے کے بعد مایا نگری ممبئی آئے تھے۔

شروع میں راجپال نے کچھ سیریلز میں کام کیا۔ راجپال یادو نے بالی ووڈ میں 1999 میں فلم ‘شول’ سے قدم رکھا۔ راجپال نے دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں بہت سے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

 انہوں نے ہنگامہ،گرم مسالہ،مجھ سے شادی کروگی، مال مال ویکلی، بھول بھولیا، پارٹنر، جھگڑا-2 جیسی کئی فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں اور راجپال یادو کا شمار کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔

Recommended