Categories: تفریح

آر ایس ایس پر تبصرہ: جاوید اختر کے خلاف کیوں رچی جار ہی ہے سازش؟ ممبئی میں ایف آئی آر درج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کے بارے میں تبصرے پر پیر کو ممبئی کے مولند پولیس اسٹیشن میں معروف نغمہ نگارجاوید اختر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر ایڈوکیٹ سنتوش دوبے کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ سنتوش دوبے نے گزشتہ ماہ جاوید اختر کو سنگھ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ ایڈوکیٹ دوبے کے مطابق انہوں نے جاوید اختر کو معافی مانگنے کا نوٹس بھیجا تھا، لیکن اختر نے معافی نہیں مانگی۔ اس وجہ سے انہوں نے پیر کو جاوید اختر کے خلاف ملند پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے 76 سالہ نغمہ نگار جاوید اختر نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور وشو ہندو پریشد کا موازنہ طالبان سے کیا تھا۔ دوبے نے دعوی کیا تھا کہ اس طرح کے بیانات دے کر اختر نے آئی پی سی کی دفعات 499 اور 500 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ 27 ستمبر کو سنگھ کے مقامی کارکن وویک چمپانکر نے جاوید اختر کے ریمارکس کے خلاف مہارشٹرا کے تھانے ضلع کی ایک عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے جاوید اختر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 12 نومبر تک اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago