Urdu News

کنگنا رناوت کے سکھ برادری کے تعلق سے نئے پوسٹ پر تنازعہ

کنگنا رناوت کے سکھ برادری کے تعلق سے نئے پوسٹ پر تنازعہ

آزادی کے بیان کے بعد سے تنازعے کا شکار ہوئیں کنگنا رناوت نے سکھ برادری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔، جس سے مزید ایک تناعہ پیدا ہو گیا ہے۔ پیر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، کنگنا نے لکھا – "آج کے نقطہ نظر سے، جنوبی ہند کے لوگ اپنے آپ کو شمالی ہند کے شہریوں کی طرف سے امتیازی سلوک کا شکار محسوس کرتے ہیں، اسی لیے دراوڑ تحریک ہوئی۔ شمالی ہند کے سکھ پورے ہندوستان میں امتیازی سلوک محسوس کرتے ہیں اسی لئے وہ خالصتان چاہتے ہیں۔ پنجابی ہندو محسوس کرتے ہیں کہ سکھ انھیں دبا رہے ہیں اور انھیں نظر انداز کر رہے ہیں۔ مسلمان بھی امتیازی سلوک محسوس کرتے ہیں اسی لئے وہ ملک کی تقسیم کے خواہشمند تھے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ شمال مشرق اور پہاڑی لوگ بھی خود کو امتیازی سلوک کا شکار محسوس کرتے ہیں۔

ہندو بھی خود کو استحصال کا شکار سمجھتے ہیں۔ مہاراشٹرا کے لوگ بھی امتیازی سلوک کی شکایت کرتے ہیں۔ اسی لئے شیو سینا کا قیام عمل میں آیا۔ بنگال، کیرالہ، بہار اور یوپی کے لوگ وہاں کیا محسوس کرتے ہیں، اس کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ہاں، ہم یہ کسی کو نہیں کہہ سکتے لیکن اس طرح کی محرومی کا احساس اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

اگر ہر شخص امتیازی سلوک کا شکار ہو رہا ہے تو یہ امتیازی سلوک کون کر رہا ہے؟ اس کا ایک ہی حل ہے، قومیت، اگر ہم احساس محرومی سے بچنا چاہتے ہیں تو مذہب اور ذات کو محدود کرنا ہوگا۔ اگر ہم ساؤتھ انڈین، نارتھ انڈین، مراٹھی، بہاری، پنجابی بننا چھوڑ دیں اور خود کو صرف انڈین سمجھیں تو یہ ملک ہمارے لئے اور بھی بہتر جگہ بن جائے گا۔ امید ہے کہ ہم بھی ایسا ہی کریں گے۔ جے ہند!'

کنگنا کی یہ پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔

Recommended