Urdu News

کروز ڈرگ پارٹی کیس: فلم اداکارہ اننیا پانڈے کے خلاف این سی بی کی پوچھ گچھ جاری

کروز ڈرگ پارٹی کیس: فلم اداکارہ اننیا پانڈے کے خلاف این سی بی کی پوچھ گچھ جاری

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہائی پروفائل کروز ڈرگ پارٹی کیس میں فلم اداکارہ اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ NCBکے زونل ڈائریکٹر 3 خواتین اہلکاروں سمیت سمیر وانکھیڑے، تفتیشی افسر وی وی سنگھ کے علاوہ6 افسراننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق، کارڈیلیا کروز پارٹی کیس میں گرفتار ملزم آرین خان کے موبائل چیٹ میں اننیا پانڈے کا نام سامنے آیا ہے۔ اسی وجہ سے آج صبح باندرا میں اننیا پانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اس کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیا گیا۔ اس کے بعد این سی بی کی ٹیم نے اننیا پانڈے کو ہدایت کی تھی کہ وہ آج ہی پوچھ گچھ کے لیے دفتر آئے۔

 اننیا پانڈے مشہور فلمی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں۔ این سی بی کے سمن کے بعد، اننیا پانڈے دوپہر کو اپنے والد چنکی پانڈے کے ساتھ این سی بی آفس پہنچی اور این سی بی نے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ تاہم این سی بی کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری معلومات نہیں دی گئی ہیں۔

Recommended