Categories: تفریح

کروز ڈرگ پارٹی کیس: فلم اداکارہ اننیا پانڈے کے خلاف این سی بی کی پوچھ گچھ جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہائی پروفائل کروز ڈرگ پارٹی کیس میں فلم اداکارہ اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ <span dir="LTR">NCB</span>کے زونل ڈائریکٹر 3 خواتین اہلکاروں سمیت سمیر وانکھیڑے، تفتیشی افسر وی وی سنگھ کے علاوہ6 افسراننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معلومات کے مطابق، کارڈیلیا کروز پارٹی کیس میں گرفتار ملزم آرین خان کے موبائل چیٹ میں اننیا پانڈے کا نام سامنے آیا ہے۔ اسی وجہ سے آج صبح باندرا میں اننیا پانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور اس کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیا گیا۔ اس کے بعد این سی بی کی ٹیم نے اننیا پانڈے کو ہدایت کی تھی کہ وہ آج ہی پوچھ گچھ کے لیے دفتر آئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اننیا پانڈے مشہور فلمی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں۔ این سی بی کے سمن کے بعد، اننیا پانڈے دوپہر کو اپنے والد چنکی پانڈے کے ساتھ این سی بی آفس پہنچی اور این سی بی نے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ تاہم این سی بی کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری معلومات نہیں دی گئی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago