تفریح

فلم ’چپ: ریوینج آف دی آرٹسٹ‘ کا تجسس بھرا ٹریلر ریلیز

سنی دیول، دولکرسلمان، پوجا بھٹ، اور شریا دھنونتری کی آنے والی فلم ’چپ‘: ریوینج آف دی آرٹسٹ‘ کا ٹریلر پیر کو فلم سازوں نے جاری کردیا ہے، جو تجسس اور ٹوئسٹ سے بھرپور ہے۔سنی دیول نے فلم کا یہ ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔فلم کے ٹریلر میں ایک فنکار کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو ایک خطرناک سیریل کلر بن جاتا ہے۔

یہ سیریل کلر صرف فلمی ناقدین کو نشانہ بناتا ہے۔ اس کے مارنے کا انداز بھی بہت مختلف ہے۔ یہ سیریل کلر پرانی فلموں کے ذریعے اپنا ٹارگٹ ڈھونڈتا ہے اور پھر اسی انداز سے اسے مار دیتا ہے۔

اس سیریل کلر کو قتل کرنے کے بعد جسم پر ہک کا نشان ’اسٹار‘ چھوڑ جاتا ہے۔ یعنی یہ سیریل کلر فلموں کو ملنے والی ریٹنگ کی بنیاد پر اپنا شکار ڈھونڈتا ہے اور پھر اسے ختم کر دیتا ہے۔

فلم ’چپ: ریوینج آف دی آرٹسٹ‘ ایک نفسیاتی تھرلر ہے۔ فلم کو گوری شندے، ہوپ فلم سازوں اور پین اسٹوڈیو مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔

فلم کا اسکرین پلے آر بالی نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری بھی آر بالکی کررہے ہیں۔ فلم آنجہانی اداکار و ہدایت کار گرو دت کو وقف ہے۔ فلم رواں ماہ 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago