تہذیب و ثقافت

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ’بزم غزل‘ کا انعقاد

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام اردو، فارسی اور موسیقی کلاسز کا مشترکہ اجلاس 5 ستمبر کو منعقد ہوا۔ اس موقع پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے تمام شرکا اور طلبا کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی سے ہم نے اردو، فارسی اور موسیقی کلاسز کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ اپنی اختتامی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ہم ان کلاسز کا ایک مشترکہ اجلاس بھی کرتے ہیں جس میں کوئی نہ کوئی ثقافتی پروگرام یا آپ کی تربیت کے لیے کوئی لکچر رکھا جاتا ہے۔

 اس مرتبہ معروف موسیقار جناب محمد عارف، ڈاکٹر ونود گندھار، جناب محمد کاشف نظامی اور محترمہ شباب نظامی کو مدعو کیا گیا ہے۔ مجھے امید ہے اس سے آپ الفاظ کی صحیح ادایگی اور موسیقی کے رموز سمجھ سکیں گے۔ اس پروگرام کی نظامت محترمہ منجو ترپاٹھی نے کی۔ جناب یونس وارثی نے وائلن نوازی سے حاضرین کو محظوط کیا۔

 جناب محمد عارف، ڈاکٹر ونود گندھار، جناب محمد کاشف نظامی اور محترمہ شباب نظامی نے اپنے مخصوص انداز میں غالب اور دیگر اساتذہ کا کلام پیش کیا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔ اس پروگرام کو زوم ایپ کے ذریعے نشر کیا گیا جہا ں کثیر تعداد میں طلبا اور دیگر لوگوں اسے دیکھا اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago