Urdu News

فلم’بھولا’کی کمائی میں بھاری گراوٹ،شائقین پرجادو چلاپانے میں رہی ناکام

فلم بھولا

شائقین کے درمیان طویل عرصے سے موضوع بحث رہی اجے دیوگن کی فلم ‘بھولا’ نے 30 مارچ کو ریلیز ہونے کے پہلے دن 10 کروڑ روپئے سے زیادہ کا کلیکشن کیا، لیکن اگلے ہی دن اس کے کلیکشن میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 ایک ساؤتھ کی فلم کی ری میک’بھولا’  کا پہلے ہی چرچا تھا کہ آیا اس فلم کا جادو شائقین پر چلے گا یا نہیں۔ ریلیز کے آٹھویں دن بھی فلم کی کمائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اجے دیوگن کی بڑے بجٹ کی فلم شائقین پر جادو جمانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

فلم ’بھولا‘ نے پہلے دن 10 کروڑ سے زائد کا کلیکشن کیا تھا تاہم اگلے روز اس کی کمائی میں کمی واقع ہوئی۔ فلم نے پانچویں دن 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیاہے۔

 فلم ’بھولا‘ کو ریلیز ہوئے 8 دن ہوچکے ہیں لیکن فلم توقعات کے مطابق کمائی نہیں کرسکی۔ ریلیز کے آٹھویں دن فلم نے صرف 2.70 کروڑ روپئے کی آمدنی کی ہے۔ ‘بھولا’ نے اب تک 59.30 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔

فلم ’بھولا‘ کا بجٹ 125 کروڑ ہے، اس لیے اس فلم کی زیادہ کمائی متوقع ہے۔ توقع ہے کہ گڈ فرائیڈے کی چھٹی اور اس سے منسلک ویک اینڈ فلم کی کمائی کو بڑھا دے گا۔ ‘بھولا’ میں اجے دیوگن، تبو، دیپک ڈوبریال، گجراج راؤ، سنجے مشرا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Recommended