Categories: تفریح

دیپیکا پدوکون نے اپنی دوسری ہالی وڈ فلم کا اعلان کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اداکارہ دیپیکا پدوکون فلم 'ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کے بعد ایک بار پھر ہالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ دیپیکا پدوکون کی دوسری ہالی وڈ فلم کا اعلان ہوچکا ہے اور خود دیپیکا پدوکون نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے یہ معلومات شائقین کو دی  ہے۔ اگرچہ فلم کے ٹائٹل کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہوگی۔ یہ فلم کراس کلچرل تھیم پر مبنی ہوگی۔  اس میں  دو مختلف ثقافتوں کا فیوژن دکھائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ دیپیکا اپنے بینر 'کے اے پروڈکشن' کے تحت اس فلم کو کو پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔ کے اے  پروڈکشن سال 2020 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد عالمی اپیل کے ساتھ بامقصد مواد تیار کرنے  اور اس کا پروڈکشن  کرنا تھا۔ دیپیکا اس فلم کے ذریعہ تقریباً چار سال بعد ہالی وڈ میں واپسی کررہی ہیں۔ اس  فلم کا پروڈکشن کے اے پروڈکشن کے ساتھ مل کر’ایروس ایس ٹی ایکس گلوبل کارپوریشن ڈویژن ایس ٹی ایکس فلمس‘کے ذریعہ مشترکہ طور پرکیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس فلم کے علاوہ دیپیکا جلد ہی 'دی انٹرن' میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں دیپیکا کے علاوہ امیتابھ بچن بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ دیپیکا ہدایت کار شکون بترا کی فلم ’فائٹر‘ میں ریتک روشن کے ساتھ اور فلم ’83‘ میں اپنے اداکار شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago