آسکرفلمی دنیا میں سب سے باوقار ایوارڈ تقریب ہے۔ دنیا بھر کے فنکار اس ایوارڈ تقریب کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ آسکر 2023 ایوارڈز کی تقریب شروع ہو گئی ہے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیئٹرس میں منعقدہ 95ویں آسکر ایوارڈز میں کئی اداکاروں نے شرکت کی۔اس دوران بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کا بھی ریڈ کارپیٹ پر جلوہ نظر آیا۔
دیپیکا نے آسکر تقریب کے ریڈ کارپٹ سے تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ اس موقع پر انہوں نے سیاہ آف شوڈر لانگ گاؤن پہنا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیروں کے ہار اورپرل بریسلٹ ۔ریگس کے ساتھ ہی اپنیلک کو مکمل کیا ہے۔ دیپیکا اس روپ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کے لک نے سب کا دل جیت لیا ہے۔
آسکر پریزینٹرس دیپیکا پدوکون کا انتخاب کیا گیا۔ آسکر 2023 میں دیپیکا کے ساتھ پریزینٹرسمیں ریز احمد، ایملی بلنٹ، گلین کلوز، جینیفر کونلی، اریانا ڈی بوس، سیموئیل ایل جیکسن، ڈوین جانسن، مائیکل بی جورڈن، ٹرائے کوٹسور، جوناتھن میجرز، میلیسا میک کارتھی، جینیل مونا، کویسٹلونا اور کویسٹولوو،جوسلدانا شامل ہیں۔ چند روز قبل دیپیکا نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ آسکر ایوارڈز میں بطور پریزنٹر نظر آئیں گی۔