تفریح

آسکر کے ریڈ کارپٹ پر نظر آیادیپیکا پدوکون کاجلوہ

آسکرفلمی دنیا میں سب سے باوقار ایوارڈ تقریب ہے۔ دنیا بھر کے فنکار اس ایوارڈ تقریب کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ آسکر 2023 ایوارڈز کی تقریب شروع ہو گئی ہے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیئٹرس میں منعقدہ 95ویں آسکر ایوارڈز میں کئی اداکاروں نے شرکت کی۔اس دوران بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کا بھی ریڈ کارپیٹ پر جلوہ نظر آیا۔

دیپیکا نے آسکر تقریب کے ریڈ کارپٹ سے تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ اس موقع پر انہوں نے سیاہ آف شوڈر لانگ گاؤن پہنا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہیروں کے ہار اورپرل بریسلٹ ۔ریگس کے ساتھ ہی اپنیلک  کو مکمل کیا ہے۔ دیپیکا اس روپ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کے لک نے سب کا دل جیت لیا ہے۔

آسکر پریزینٹرس دیپیکا پدوکون کا انتخاب کیا گیا۔ آسکر 2023 میں دیپیکا کے ساتھ پریزینٹرسمیں ریز احمد، ایملی بلنٹ، گلین کلوز، جینیفر کونلی، اریانا ڈی بوس، سیموئیل ایل جیکسن، ڈوین جانسن، مائیکل بی جورڈن، ٹرائے کوٹسور، جوناتھن میجرز، میلیسا میک کارتھی، جینیل مونا، کویسٹلونا اور کویسٹولوو،جوسلدانا شامل ہیں۔ چند روز قبل دیپیکا نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ آسکر ایوارڈز میں بطور پریزنٹر نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago