Categories: تفریح

کنگنا سے متعلق مقدمات کی سماعت میں تیزی کا مطالبہ، کورٹ نے دیا یہ جواب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، یکم دسمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اداکارہ کنگنا رناوت کی سکھوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے اور ملک کے اتحاد کو توڑنے والا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمات کو ممبئی منتقل کر کے ان مقدمات کی سماعت تیز کرنے کا حکم دینے سے متعلق مفاد عامہ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ایڈوکیٹ چرنجیت سنگھ چندرپال نے ایک درخواست میں الزام لگایا ہے کہ کنگنا کا مقصد سکھوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ملک کے اتحاد کو توڑنا ہے۔ انسٹاگرام پر سکھوں کو خالصتانی اور دہشت گرد کہہ کر ان کے جذبات سے کھیل کر بدامنی پھیلانے کی مکروہ کوشش کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک اور وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا یہ جرم نہ تو نظرانداز کرنے کے قابل ہے اور نہ ہی قابل معافی ہے۔ اس لیے ان کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں درج مقدمات کو جلد سماعت کے لیے ممبئی منتقل کرنے کا حکم دیاجائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ کے وکیل مسٹر چندرپال نے اپنی عرضی میں چھ ماہ کے اندر چارج شیٹ داخل کرنے اور تمام معاملوں میں دو سال کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago