Categories: قومی

کسان تنظیموں کی میٹنگ 4 دسمبر کو، کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی، یکم دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

کسانوں کے مطالبات پر گزشتہ ایک برس سے دہلی کی سرحد پر احتجاج کر رہیں کسان تنظیموں کی میٹنگ بدھ کو ملتوی کر دی گئی۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بتایا کہ چھوٹی چھوٹی میٹنگیں ہوتی رہتی ہیں لیکن آج کوئی میٹنگ نہیں ہے۔

مسٹر ٹکیت نے کہا کہ کسان تنظیموں کی میٹنگ 4 دسمبر کو ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کے تمام مطالبات حل نہیں ہوجاتے احتجاج جاری رہے گا۔ کسان لیڈر نے کہا کہ ’حکومت اتفاق رائے سے کوئی راستہ نکالنا چاہیے، کسانوں سے بات کرنی چاہیے۔

منگل کو یونین لیڈروں کی طرف سے یہ اشارہ دیا گیا تھا کہ بدھ کو سنگھو بارڈر پر ان کی میٹنگ ہوگی، جس میں 40 سے زیادہ کسان تنظیمیں شرکت کریں گی۔

مسٹر ٹکیت نے آج صبح کہا ’’ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہے، چھوٹی چھوٹی میٹنگیں ہوتی رہتی ہیں‘‘،منگل کو تنظیموں کی طرف سے یہ بات سامنے آئی کہ حکومت نے پنجاب کے ایک کسان لیڈر سے ایم ایس پی اور دیگر امور پر حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ماہرین کی ایک کمیٹی میں کسانوں کی جانب سے پانچ نام بھیجے ہیں۔

کسان یونینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ کمیٹی سے ان کے سامنے ابھی کوئی ٹھوس تجویز نہیں آئی ہے۔ ہمیں کمیٹی کی نوعیت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس تجویز آئی تو وہ اس پر غور کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago