Urdu News

سوشل میڈیا پر اترنگی رے کے بائیکاٹ کے مطالبے نےپکڑازور، جانیے کیا ہے ٹرینڈ کا اثر؟

سوشل میڈیا پر اترنگی رے کے بائیکاٹ کے مطالبے نےپکڑازور

اکشے کمار، دھنوش اور سارہ علی خان کے لیڈرول والی فلم اترننگی رے تنازعات میں گھری دکھائی دے رہی ہے۔اوٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کولے کراب سوشل میڈیا پر اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع ہونے لگاہے۔

اترنگی رے میں سارہ ایک بہارکی لڑکی رنکو کے کردارمیں ہیں، جس کی زبردستی شادی ایک تمل لڑکے وشو سے کر دی جاتی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ رنکو ایک جادوگر سے محبت کرتی ہے اور اس کے لیے اپنے شوہر کو چھوڑنے کو بھی تیار ہے۔ اس جادوگر کا نام سجاد علی ہے اور یہ کردار اکشے کمار نے نبھایا ہے۔بس اب فلم کی یہی بات کچھ لوگوں کوپسند نہیں آ رہی اور اب اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر فلم کی مخالفت ہورہی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ فلم میں ہندووں کو ظالم دکھایا گیا ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادی پرجبراً کرادیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایک ہندو لڑکی مسلمان کی محبت میں پاگل ہو کر اپنے شوہر کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے، اس طرح یہ فلم 'لو جہاد' کی تشہیر کر رہی ہے۔ ان تمام وجوہات کی وجہ سے صارفین اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ اترنگی ری بائیکاٹ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بن فلم اترنگی رے اس سال 24 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔

Recommended