Urdu News

سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’یودھا‘ میں دیشا پٹانی اور رشی کھنہ کی انٹری

سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’یودھا‘ میں دیشا پٹانی اور رشی کھنہ کی انٹری

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم ’یودھا‘ ان دنوں زیر بحث ہے۔ فلم میں سدھارتھ ایکشن اوتار میں نظر آئیں گے۔ ساتھ ہی اس فلم میں اداکارہ دیشا پاٹنی اور راشی کھنہ کی بھی انٹری ہوئی ہے۔ میکرز نے ان دونوں اداکاراؤں کے ناموں پر مہر لگا کر اس کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو فلم کے مرکزی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، ”یودھا کی دو شاندار خواتین لیڈز دیشا اور راشی کے بارے میں پرجوش ہوں۔ تیار ہو جائیں، ہم 11 نومبر 2022 کو آپ کے قریبیسنیما گھروں میں آ رہے ہیں۔

فلم ’یودھا‘ کا اعلان حال ہی میں میکرز نے کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی میکرز نے فلم کا موشن پوسٹر بھی جاری کیا، جس میں سدھارتھ جہاز کے اندر اندھیرے میں ہتھیار اٹھائے ہوئے نظر آئے۔ فلم کی کہانی طیارہ ہائی جیک پر مبنی ہوگی۔ فلم میں سدھارتھ ایک فوجی کے کردار میں ہوں گے اور وہ فلم میں زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔

Recommended