تفریح

دیوالی اسپیشل: یہ تہوار ان فلمی گانوں کے بغیر ادھورا لگتا ہے

روشنیوں کا تہوار دیوالی آچکی ہے۔ پورے ملک میں زبردست جوش و خروش ہے۔ اس تہوار پر بالی وڈ کی کئی فلموں میں گانے فلمائے گئے ہیں۔ ان کے بغیر دیوالی ادھوری لگتی ہے۔ یہ ہیں وہ گانے-

دیوالی منائی سہانی

سال 1977 میں فلم شرڈی کے سائی بابا کا گانا ‘دیپاولی منائی سوہانی’ دیوالی کے خصوصی تہوار پر فلمایا گیا ہے۔آشا بھوسلے کی آواز میں گایا گیا یہ گانا آج بھی شائقین میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

جوت سے جوت جلاتے چلو

1964 کی فلم سنت گیانیشور کا گانا جوت سے جوت جلاتے چلو بھی دیوالی کے خاص موقع پر شوٹ کیا گیا تھا جسے لتا منگیشکر نے اپنی خوبصورت آواز سے سجایا تھا۔

 آئی ہے دیوالی 

سال 2001 میں فلم آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ   کا گانا آئی ہے   دیوالی کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔ اس گانے کو ادت نارائن، الکا یاگنک، کمار سانو، شان اور کیتکی نے اپنی آواز میں گایا ہے۔

کبھی خوشی، کبھی غم

سال 2001 میں آئی کرن جوہر کی فلم کبھی خوشی کبھی غم کا ٹائٹل گانا بھی دیوالی کے خصوصی تہوار پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کو آج بھی سامعین میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ہیپی دیوالی

2005 کی فلم ہوم ڈیلیوری کا گانا ہیپی دیوالی بھی شائقین میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

ان سب کے علاوہ فلم پیسہ کا گانا، دیپ جلائیں گے، پیروں میں بندھن ہے (محبتیں)، ڈھول باجے (ہم دل دے چکے صنم) وغیرہ کے گانے بھی دیوالی کے خاص موقع پر سنے جاسکتے ہیں، اس لیے اس دیوالی، آپ بھی ان گانوں کے ساتھ دیوالی کا خاص تہوار منائیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago