قومی

جموں وکشمیر نے پی ایم اے وائی۔ یو کے تحت سرفہرست ایوارڈز جیتے

ایک اہم کامیابی کے ساتھ، جموں و کشمیر نے تین روزہ “انڈیا اربن ہاؤسنگ کنکلیو 2022 کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا۔اربن ( پی ایم اے وائی ۔ یو) کے نفاذ میں اعلیٰ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

 یہ  کانکلیو راجکوٹ، گجرات میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام  منعقد کیا گیا تھا۔کنکلیو کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 اکتوبر 2022 کو کیا تھا۔

جموں و کشمیر نے دو ایوارڈز جیتے ہیں جن میں ‘ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا یونین ٹیریٹری اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے  یو ٹی کے قابل سستی رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکسز  کے نفاذ کے لیے شامل ہیں۔

پرنسپل سکریٹری ہاوسنگ او ر شہری ترقی  دھیرج گپتا نے  جمو ں وکشمیر  حکومت کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔جموں و کشمیر کی ٹیم، جس کی قیادت دھیرج گپتا کر رہے تھے، ایس اے کین، منیجنگ ڈائریکٹر، جے اینڈ کے ہاؤسنگ بورڈ اور پی ایم اے وائی (اربن) مشن کے دیگر عہدیداروں پر مشتمل تھی۔

اس کانفرنس میں مشن کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنائی گئی کامیابیوں اور بہترین طریقوں کو اجاگر کرنے والے محکمانہ اسٹالز کی نمائش شامل تھی۔

پردھان منتری آواس  یوجنا۔ شہری حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ مشن ہے جسے مرکزی وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئرز کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر نے پی ایم اے وائی مشن کے نفاذ میں 100 فیصد سنترپتی حاصل کی ہے۔ تقریباً 44,701 استفادہ کنندگان کی شناخت اور بی  ایل سی جزو کے تحت منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 44630 رہائشی یونٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور انہیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago