Urdu News

کیا آپ جانتے ہیں بھارت کی ریتا فاریہ کوجو 1966 میں مس ورلڈ بنیں تھیں؟

مس ورلڈ ریتا فاریہ

17 نومبر کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جس نے ہندوستان کی خوبصورتی کو عالمی سطح پر قائم کیا۔ اس تاریخ کو 1966 میں ہندوستان کی ریتا فاریہ نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ مس ورلڈ بننے والی پہلی ایشیائی خاتون تھیں۔ ریتا فاریہ 1945 میں ممبئی میں پیدا ہوئیں۔

 ایک سال تک ماڈلنگ کی بلندیوں کو چھونے کے بعد ریتانے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اور اس شعبے میں اپنا کیرئیر بنایا۔ انہوں نے ممبئی کے گرانٹ میڈیکل کالج اور سر جمشید جی جیجا بائی گروپ آف ہاسپٹلس سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے کنگز کالج اینڈ اسپتال لندن چلی گئیں۔ 1971 میں انہوں نے ڈیوڈ پاول سے شامس دی کی اور 1973 میں یہ جوڑا ڈبلن چلا گیا۔

Recommended