Urdu News

بچوں کو شاعری سے محبت کرنے پر مجبور نہ کریں: جاوید اختر

نامور شاعر اورنغمہ نگار جاوید اختر

نامور شاعر اورنغمہ نگار جاوید اختر کا خیال ہے کہ والدین کی طرف سے بچوں پر شاعری سے محبت کے لیے زور نہیں ڈالنا چاہیے۔

اختر نے یہاں ٹاٹا اسٹیل کولکاتہ ادبی اجلاس کے دوران ایک سیشن میں کہا کہ انہیں نظموں سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور اپنے بچوں کے ساتھ مشاعروں اورکوی سمیلنوں میں شرکت کرنا چاہیے تاکہ ان میں کویتا۔شعروشاعری کے لئے جنون پیدا ہو۔

 بچوں میں شاعری سے محبت کیسے پیدا کی جائے، اس سلسلے میں ایک ماں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے 78 سالہ پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ جاوید اخترنے کہا کہ آپ انہیں ایسا کرنے کے لئے  مجبور نہ کریں۔ وہ وہی کریں گے ، جو وہ چاہیں گے ۔ اگر آپ “کوی سمیلن” اور “مشاعروں” میں شرکت کرتے ہیں… آپ کے بچے خود بخود دلچسپی محسوس کریں گے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیااردو نغموں کے نغمہ نگار کے طورپر ان کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لئے کسی جانشین کو تیار کیا جانا چاہیے، اختر نے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف بہت سارے نوجوان ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان میں، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں، ان میں سے کچھ یہاں تک کہ تقریباً 18 سال کی عمر میں بھی، جنہوں نے شعر وشاعری سے محبت کا اظہار کیا ہے، کمال ہیں۔ میں یوٹیوب پر ان کی شاعری کوباقاعدگی سے دیکھتا ہوں، جو مجھے متاثر کرتا ہے۔ انہیں مجھے ترغی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

کئی ہندی فلموں کے نامورنغمہ نگار اور اسکرین رائٹر نے کہا کہ انہیں اپنی تخلیق، نغمگی اور اچھی شاعری کے لیے شاعری پڑھتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “…شروعات ان ہم عصر شاعروں سے کریں جن کی زبان اور انداز سے  اپنی پہچان بنا سکتے ہیں‘‘۔

Recommended