Categories: تفریح

سوشل میڈیا پرلال سنگھ چڈھا اوررکھشا بندھن کی مسلسل بائیکاٹ سے حالت خراب، شو ہو رہے ہیں منسوخ

ریلیز سے قبل ہی بالی ووڈ کی دو بڑے بجٹ کی فلمیں لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن، جنہیں سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا سامنا ہے، باکس آفس پر دھڑام سے گر گئی ہیں۔ اگرچہ ان کے میکرز کو پوری امید تھی کہ لوگ بڑی تعداد میں فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں پہنچیں گے لیکن ان کی توقع کے برعکس دونوں فلموں کو شائقین کی کمی کے باعث اپنے کئی شوز منسوخ کرنے پڑے۔

11 اگست کو ریلیز ہونے والی سپر اسٹار عامر خان کی لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی رکشا بندھن نے باکس آفس پر بری کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ فلمیں ریلیز کے چھ دنوں میں 50 کروڑ کا ہندسہ چھو نہیں سکیں۔ یوں تو یہ عامر اور اکشے بالی ووڈ کی ہٹ مشین مانے جاتے ہیں لیکن اب ان کواپنی فلموں کو کامیاب بنانے میں پسینے چھوٹ رہے ہیں۔

لال سنگھ چڈھا اور رکھشا بندھن کے مارننگ شو شائقین کی کمی کی وجہ سے منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فلموں کے 30 فیصد شوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اپنی ریلیز کے چھٹے دن، لال سنگھ چڈھا نے اپنے شائقین میں زبردست کمی ریکارڈ کی۔ منگل کو فلم نے صرف 2.5 کروڑ روپے کمائے جس کے بعد اب تک اس کا کل کلیکشن 48.33 کروڑ روپے ہو چکا ہے۔ رکشا بندھن کی بات کریں تو یہ فلم چھ دنوں میں 40 کروڑ بھی نہیں کما سکی۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں فلمیں 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھیں۔ لیکن دونوں فلموں کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر زبردست احتجاج کیا گیا اور ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ یہاں تک کہ کئی مقامات پر عامر خان کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ وہیں سنت سماج کے کچھ لوگوں نے بھی عامر خان کے خلاف بولا اور کہا کہ جس طرح سے عامر خان ہندوستان میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ اسی طرح اب ہم بھی ان کی فلم دیکھنا ضروری نہیں سمجھتے۔ ہم عوام سے اپیل کریں گے کہ وہ اس فلم کو دیکھ کر اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں بلکہ سناتن دھرم سے متعلق کسی بھی کام میں حصہ دار بنیں۔

قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا کی طاقت سے خوفزدہ عامر خان نے فلم کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ لیکن یہ فلم میں صرف میں ہی نہیں، سینکڑوں لوگوں کی محنت ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لوگوں سے فلم دیکھنے کی اپیل بھی کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago