انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سے مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے سلسلے میں پٹیالہ ہاوس کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس میں ای ڈی نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو ملزم بنایا ہے۔
ای ڈی اپریل میں اس معاملے میں جیکلین کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کرچکا ہے۔ ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق اس معاملے کے اہم ملزم سکیش چندر شیکھر نے 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زیادہ کے تحائف دیے تھے۔ سکیش اپنیمعاون پنکی ایرانی کے ذریعے جیکلین کو تحائف پہنچانے کا کام کرتا تھا۔ ان تحائف میں 52 لاکھ روپے مالیت کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک پارسی بلی بھی شامل ہے۔
ای ڈی کے مطابق، سکیش چندر شیکھر نے جیکلین کوتحائف دینے کے لیے اس غیر قانونی رقم کا استعمال کیا جو اس نیشیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ پروفائل لوگوں سے دھوکہ دہی سے جمع کیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق سکیش نے اس پورے جرم کا ڈھانچہ تیار کیا اور جرم کو انجام دیا۔ دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر پر مکوکا عائد کیا ہے۔