Categories: تفریح

ایکتا کپور: چھوٹی سے بڑی اسکرین تک ایکتا کپورکا جلوہ

برتھ ڈے اسپیشل 7 جون

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 'ٹیلی ویڑن کوئین' کے نام سے مشہور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایکتا کپور نے نہ صرف ٹی وی بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔ 7 جون 1975 کو پیدا ہونے والی ایکتا کپور تجربہ کار فلمی اداکار جیتندر اور شوبھا کپور کی بیٹی ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی تشار کپور فلمی دنیا کے معروف اداکار ہیں۔ ایکتا نے محض 15 سال کی عمر میں کیلاش سریندر ناتھ کے اشتہار اور فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اس میں وہ زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔ تاہم اگر ایکتا چاہتی تو کامیاب ہونے کے لیے اپنے والد کے نام کی مدد لے سکتی تھی۔لیکن اس نے ایسا نہیں کیا اور صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی۔

تاہم اس دوران انہیں کئی چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔اپنی پہلی ناکامی کے بعد ایکتا نے اپنے والد کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ وہ پروڈیوسر بنیں گی۔ اس کے بعد ایکتا نے 1994 میں اپنے والد کی مدد سے اپنا پروڈکشن بزنس شروع کیا جس کا نام بالاجی ٹیلی فلمز تھا۔ سخت جدوجہد کے بعد ایکتا کی محنت رنگ دکھانے لگی اور سال 1995 میں بالاجی ٹیلی فلمز کے بینر تلے پہلا سیریل 'پڑوسن' تیار ہوا۔ یہ ایک مزاحیہ سیریل تھا، جو دور درشن پر نشر ہوتا تھا۔ اسی سال ایکتا کے تین اور سیریل آئے جن میں مشہور سیریل 'ہم پانچ' بھی شامل ہے۔ اس سیریل نے ایکتا کو ایک کامیاب اور اچھی پروڈیوسر کے طور پر پہچان دلایا۔ اس کے بعد ایکتا نے کئی سیریل بنائے اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑھیں۔

سال 2000 میں ایکتا نے ایک کے بعد ایک کئی ٹیلی ویڑن سیریلز کی لائن لگائی، جو ہر گھر میں بہت مشہور ہوئے۔ اس دوران ایکتا نے ٹیلی ویڑن پر راج شروع کیا۔ اس سال ان کے بنائے ہوئے سیریل 'گھر ایک مندر' اور 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' نے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔ یہ سیریل ایکتا کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے گئے اور جلد ہی ایکتا ٹیلی ویڑن کی کوئین بن گئی۔ ایکتا کے مشہور سیریلز میں کٹمب، کسوٹی زندگی کی، قسم سے، پوترا رشتا، بڑے اچھے لگتے ہیں، کم کم بھاگیہ وغیرہ شامل ہیں۔

سال 2001 میں، ایکتا نے فلم 'کیونکی میں جھوٹ نہیں بولتا سے' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد ایکتا نے بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں کچھ تو ہے، لو سیکس اور دھوکا، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، شور ان دی سٹی، دی ڈرٹی پکچر، لٹیرا، اڑتا پنجاب، ڈریم گرل وغیرہ شامل ہیں۔ سیریلز اور فلموں کے علاوہ، ایکتا نے کئی ویب سیریز بھی تیار کی ہیں جن میں بے وفا سے وفا، حق سے، گندی بات، بارش وغیرہ شامل ہیں۔

ایکتا کپور نہ صرف ٹیلی ویڑن بلکہ فلمی دنیا میں بھی ایک بڑا نام ہے۔ تفریحی دنیا میں ان کی اہم شراکت کے لیے حکومت ہند نے انہیں سال 2020 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔ ایکتا کپور نے ابھی شادی نہیں کی۔ سال 2019 میں وہ سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹے کی ماں بنی۔ ایکتا کپور کے بیٹے کا نام روی کپور ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago