نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمس اللو ارجن کے رنگ میں رنگے، کیا ہے خاص وجہ؟
ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن نے حال ہی میں نیویارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انڈیا ڈے پریڈ میں ملک کی نمائندگی کی، جو کہ امریکہ میں ہندوستانی تارکین وطن کی طرف سے منعقد کی جانے والی مشہور ہندوستانی سالانہ تقریبات میں سے ایک ہے۔
اس دوران اللو ارجن نے نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمس سے ملاقات کی۔ اللو ارجن نے خود اپنے آفیشل انسٹاگرام کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔ اللو ارجن نے تین تصویریں شیئر کی ہیں۔
ایک گروپ فوٹو میں اللو ارجن زور سے ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری تصویر سیلفی کی ہے، جس میں اللو ارجن اور ایرک ایڈمس اداکار کی فلم پشپ یعنی ‘میں جھکے گا نہیں ‘ کے سگنیچر اسٹیپ کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ پیچھے کھڑے باقی لوگ بھی یہ پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ تیسری تصویر میں اللو ارجن نے سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں اللو ارجن نے اپنی بیوی سنیہا ریڈی کے ساتھ انڈیا ڈے پریڈ میں حصہ لیا تھا۔ اللو ارجن نے نہ صرف پریڈ میں حصہ لیا بلکہ انہیں گرینڈ مارشل کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔