Urdu News

مشہور موسیقار جوڑی رام لکشمن کادل کادورہ پڑنے سے انتقال

مشہور موسیقار جوڑی رام لکشمن کادل کادورہ پڑنے سے انتقال

مشہور موسیقار جوڑی رام لکشمن کادل کادورہ پڑنے سے انتقال

مشہور موسیقار وجئے پاٹل عرف لکشمن کا ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ، انہوں نے حال ہی میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی، وہ کورونامنفی تھے۔ لیکن وہ بیمار چل رہے تھے۔ ہفتے کی صبح اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور اس دنیا کو الوداع کردیا۔ ان کی موت سے تفریحی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے موسیقار وجئے پاٹل کی موت پر غم کااظہارکیا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ لتا منگیشکر نے لکھا ہے – ' ابھی یہ معلوم ہوا ہے کہ انتہائی باصلاحیت اور مقبول موسیقار رام لکشمن جی (وجئے پاٹل) کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک بہت ہی اچھے انسان تھے۔ میں نے ان کے بہت سے گانے گائے جو بہت مشہور ہوئے۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔'

وجے پاٹل کو اس سے پہلے رام لکشمن کی جوڑی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ رام ان کے ساتھ جوڑا بنا ہوا تھا اور ہندی سنیما میں رام-لکشمن مل کر میوزک دیتے تھے۔ تاہم ، رام کی اچانک موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد ، وجے پاٹل نے اپنا پورا نام رام لکشمن کے نام سے رکھ لیا اور اس نام کے ساتھ انہوں نے بہت سے ہٹ گانوں کو دیا۔

رام لکشمن نے ہندی کے علاوہ مراٹھی اور بھوجپوری سمیت تقریبا 150 فلموں میں موسیقی دی تھی۔ مراٹھی فلم ساز اور اداکار دادا کونڈکے نے انہیں اپنی فلم ' پانڈو ہولدار ' کے کمپوزر کے طور پر سائن کیا۔ اس کے بعد رام لکشمن نے سورج بڑجاتیہ کی متعدد فلموں میں بہت سے ہٹ گانے ترتیب دئے ، جس میں 'میں نے پیارکیا' ، 'ہم آپ کے ہیں کون' اور 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' بھی شامل ہیں۔ ان فلموںکے تمام گانوں کو سامعین آج بھی بہت پسندکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ' ایجنٹ ونود ' ، ' ترانہ ' اور ' انمول ' جیسی فلموں میں بھی موسیقی دی۔ وجئے پاٹل عرف رام لکشمن کی موت میوزک انڈسٹری کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Recommended