Urdu News

فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر کی ہلدی اور مہندی کی تقریب میں ستاروں کی بھیڑ

فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر کی ہلدی اور مہندی کی تقریب میں ستاروں کی بھیڑ

بالی ووڈ انڈسٹری کے ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر کی اپنی گرل فرینڈ شیبانی دانڈیکر کے ساتھ شادی کے چرچے کافی عرصے سے جاری ہیں۔ مداحوں کو دونوں کی شادی کا انتظار تھا جو اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ جمعرات کو ہلدی کی تقریب کے ساتھ ہی دونوں کی شادی کی رسومات شروع ہو گئی ہیں۔ جس میں دونوں کے اہل خانہ کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ شبانہ اعظمی اس دوران بہت خوش نظر آئیں اور وہ بیٹے کی شادی کو لے کر کافی پرجوش بھی تھیں۔ اسی دوران فرحان کی گرل فرینڈ شیبانی دانڈیکر کو بھی اس دوران پیلے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔

فرحان اختر اسکرین رائٹرز جاوید اختر اور ہنی ایرانی کے بیٹے اور بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں۔ شیبانی پیشے کے اعتبار سے گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ فرحان اور شیبانی بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2015 میں شو آئی کین ڈو دیٹ  کے دوران ہوئی تھی۔ فرحان اس شو کی میزبانی کرتے تھے اور شیبانی بھی اسی شو کا حصہ تھیں۔ اس دوران دونوں میں دوستی ہوگئی اور جلد ہی دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔ حالانکہ فرحان طلاق یافتہ اور دو بیٹیوں کے باپ  ہیں۔ فرحان نے سال 2000 میں ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور 2017 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ لیکن اس سے شیبانی کوکوئی فرق نہیں پڑا۔ وہ فرحان کی محبت میں گرفتار ہیں۔ فرحان اور شیبانی اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں 19 فروری کو جاوید اور شبانہ کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں مراٹھی رسم و رواج کے مطابق شادی کریں گے اور 21 فروری کو ان کی رجسٹرڈ شادی ہوگی۔

Recommended