Categories: تفریح

فرحان اختر اور شیبانی دانڈیکر کی ہلدی اور مہندی کی تقریب میں ستاروں کی بھیڑ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ انڈسٹری کے ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر کی اپنی گرل فرینڈ شیبانی دانڈیکر کے ساتھ شادی کے چرچے کافی عرصے سے جاری ہیں۔ مداحوں کو دونوں کی شادی کا انتظار تھا جو اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ جمعرات کو ہلدی کی تقریب کے ساتھ ہی دونوں کی شادی کی رسومات شروع ہو گئی ہیں۔ جس میں دونوں کے اہل خانہ کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ شبانہ اعظمی اس دوران بہت خوش نظر آئیں اور وہ بیٹے کی شادی کو لے کر کافی پرجوش بھی تھیں۔ اسی دوران فرحان کی گرل فرینڈ شیبانی دانڈیکر کو بھی اس دوران پیلے رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فرحان اختر اسکرین رائٹرز جاوید اختر اور ہنی ایرانی کے بیٹے اور بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں۔ شیبانی پیشے کے اعتبار سے گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ فرحان اور شیبانی بالی ووڈ کے مشہور لو برڈز میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2015 میں شو آئی کین ڈو دیٹ  کے دوران ہوئی تھی۔ فرحان اس شو کی میزبانی کرتے تھے اور شیبانی بھی اسی شو کا حصہ تھیں۔ اس دوران دونوں میں دوستی ہوگئی اور جلد ہی دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا۔ حالانکہ فرحان طلاق یافتہ اور دو بیٹیوں کے باپ  ہیں۔ فرحان نے سال 2000 میں ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور 2017 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ لیکن اس سے شیبانی کوکوئی فرق نہیں پڑا۔ وہ فرحان کی محبت میں گرفتار ہیں۔ فرحان اور شیبانی اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رپورٹس کے مطابق دونوں 19 فروری کو جاوید اور شبانہ کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں مراٹھی رسم و رواج کے مطابق شادی کریں گے اور 21 فروری کو ان کی رجسٹرڈ شادی ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago