تفریح

مہاراشٹر حکومت نے فلم اداکار سلمان خان کو پولیس سیکورٹی فراہم کی

 مہاراشٹر حکومت نے منگل کو فلم اداکار سلمان خان کووائی پلس سطح کی پولیس سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سلمان خان کو یہ سیکورٹی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ داخلہ نے فلم اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کی سیکورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

فلم اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کو اگست میں مارننگ واک کے دوران دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ اس کے بعد سلیم خان کی شکایت پر باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ دھمکی لارنسبشنوئی گینگ نے دی تھی۔ اسی وجہ سے سلمان خان کو اس وقت بندوق رکھنے کا لائسنس بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس وقت باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ اس کے بعد محکمہ داخلہ نے پولیس سیکورٹی کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے بعد آج محکمہ داخلہ نے سلمان خان کووائی پلس لیول کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago