Urdu News

فلم اسٹارعامرخان کی گرین انڈیاچیلنج میں شرکت

فلم اسٹارعامرخان کی گرین انڈیاچیلنج میں شرکت

فلم اسٹارعامرخان کی گرین انڈیاچیلنج میں شرکت

حیدرآباد۔20۔ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھاجے سنتوش کمارکی گرین انڈیا چیلنج پہل میں حصہ لیتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے آج شہر میں شجرکاری میں حصہ لیا۔ عامر خان نے چیتنیہ اکینینی‘سنتوش کماراورتلگوفلمی صنعت کی دیگر شخصیتوں کے ساتھ پودے لگائے۔

جے سنتوش کمار نے اس امیدکااظہارکیاکہ عامر خان کی جانب سے شجرکاری میں حصہ لینے سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی اوروہ ملک بھر میں شجرکاری کے لیے آگے آئیں گے۔انہوں نے عامر خان کو ایک کتاب پیش کی اور انہیں حکومت تلنگانہ کی جانب سے شجرکاری کے اقدامات کی تفصیل سے واقف کروایا۔بعد ازاں سنتوش کمار نے ٹوئیٹر پر عامر خان سے گرین انڈیا مہم میں حصہ لینے پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے اداکار کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عامر خان اور چیتنیہ اکینینی کے ساتھ شجرکاری میں حصہ لیناان کے لیے باعث اعزازہے۔انہوں نے کہاکہ عامر خان کے شجرکاری میں حصہ لینے سے دوسروں کوبھی شجرکاری میں حصہ لینے حوصلہ افزائی ہوگی۔

Recommended