تفریح

فلم اسٹار دیپیکا پادوکون ہوں گی پاٹری بارن کی گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر

 دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل فرسٹ، ڈیزائن پر مبنی اور پائیدار گھریلو خوردہ فروش  پاٹری بارن نے مشہور  انٹرنیشنل سلیبریٹی دیپیکا  پادوکون کو  گلوبل  برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر سائن کیا ہے۔

 برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کے  ساتھ دیپیکا پاٹری بارن کے ساتھ مل کر ایک  کلیکشن لانے  کی تیاری میں بھی ہیں۔  پاٹری بارن، ولیمز۔سونوما، انک  کا ایک  پورٹ فولیو  برانڈہے اور اسی ستمبر میں، کمپنی نے ریلائنس برانڈز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں دہلی میں اپنا پہلا اسٹور کھولا تھا۔

دیپیکا پادوکون امریکہ کے سان فرانسسکو، میں  پاٹری بارن کی ان ہاؤس ڈیزائن ٹیم کے ساتھ ایک نئے کلیکشن پر کام کریں گی جو 2023 میں لانچ کیا جائے گا۔ اس شراکت داری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، دیپیکا  پادوکون نے کہا، “انٹیریئر ڈیزائننگ کے لیے میرا جنون کسی  سے چھپا نہیں ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ میں گلوبل ہوم فرنشننگ لیڈر پاٹری بارن کے ساتھ منسلک ہونے اور ان کے ساتھ کچھ منفرد بنانے پر بہت خوش ہوں اور ان کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ “

پاٹری بارن  کی چیف ڈیزائن آفیسر مونیکا بھارگوا نے کہا، “ہم گلوبل آئیکن دیپیکا پادوکون کے ساتھ شراکت کے لیے پرجوش ہیں۔ 2023 میں، ہم نئے کلیکشن لانچ کریں گے اور صارفین اپنے گھروں کو دیپکا  کی سگنیچر سٹائلکے ساتھ  پاٹری بارن کے  باوقار ڈیزائنوں سے اپنے گھروں کو سجا سکیں  گے۔

پاٹری بارن ہوم فرنشننگ انڈسٹری میں اپنی خدمات اور معیاری مصنوعات کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ ایسی مصنوعات جو زیادہ دیر تک چلتی ہیں اور جنگلات کو نقصان نہیں پہنچاتی ہیں۔   پاٹری بارن  کے پروڈکٹس سیریز میں فرنیچر،  بستر، باتھ، قالین،  پردے، ٹیبل ٹاپ، لائیٹنگ اور سجاوٹی سامان شامل ہیں۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago