Urdu News

فرحان اخترکی فلم ‘ طوفان’ کاورلڈ پریمیئر تھیئٹر میں نہیں ، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہوگا

فرحان اخترکی فلم ' طوفان' کاورلڈ پریمیئر تھیئٹر میں نہیں ، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہوگا

فرحان اختر کی آنے والی فلم ' طوفان' کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔ یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے۔ اس فلم میں فرحان کے ساتھ پریش راول اور مرینال ٹھاکر مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں ، فرحان ایک باکسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بدھ کے روز فلم کے نئے پوسٹر کے ساتھ کیا گیا ہے ، لیکن یہ فلم سینما گھروں میں نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ رواں سال 21 مئی کو اس فلم کا عالمی پریمیئر ایمیزن پرائم ویڈیو پر ہوگا۔ فلم کے نئے پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خود فرحان اختر نے یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی ، فرحان نے فلم کے ٹیزر اور فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ ٹویٹر پر فلم کا نیا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے ، فرحان نے لکھا – ' طوفان اٹھے گا۔ 12 مارچ کو پرائم ویڈیو پر ٹیزر سامنے آنے والا ہے۔ 
فلم کا یہ نیا پوسٹر دو زبانوں ہندی اور انگریزی میں جاری کیا گیا ہے۔ فلم کے پوسٹر میں ، فرحان باکسنگ رنگ کے اندر ہیں اور باکسنگ رنگ میں نیچے سر کئے اٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس میں وہ ایک پیشہ ور باکسر کی طرح نظر آرہے ہیں۔ پریش راول اس فلم میں فرحان اختر کے کوچ کے کردار میں ہوںگے۔ اس فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔ ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ کے ساتھ فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے بعد یہ فرحان کی دوسری فلم ہے۔ اس فلم کو رتیش سدوانی ، راکیش اوم پرکاش مہرہ اور فرحان اختر مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔
 
Recommended