Urdu News

فلم فیئر ایوارڈز 2023: ایوارڈز جیتنے والوں میں شامل ہیں یہ بالی ووڈ ادا کار اور اداکارہ

عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ اور راج کمار راؤ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ 

اڑسٹھویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب ختم ہو گئی۔ حال ہی میں ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ پروگرام میں کئی فنکاروں نے حصہ لیا۔ ریڈ کارپٹ سے اسٹیج تک بالی ووڈ ستاروں نے جلوے بکھیرے۔ اس سال شو کے میزبان سلمان خان تھے، جب کہ آیوشمان کھرانہ اور منیش پال شریک میزبان تھے۔ دریں اثناء  اب اس ایوارڈ کے فاتحین کے نام سامنے آگئے ہیں۔

اس سال فلم ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ اور ‘بدھائی ہو’ نے فلم فیئر ایوارڈ جیتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ نے 10 کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے، جب کہ ہرش وردھن کلکرنی کی ‘بدھائی دو’ نے کریٹکس ایوارڈ کیٹیگری میں سب سے زیادہ چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔ آیان مکھرجی کی ‘براہماستر : پارٹ 1 شیوا’ کو بھی چار زمروں میں ایوارڈز ملے ہیں۔ اس کے علاوہ تجربہ کار اداکار پریم چوپڑا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں راج کمار راؤ نے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔

سنجے لیلا بھنسالی نے ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑ’ کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا ۔

معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے ‘براہماستر ‘ کے گانے ‘کیسریا’ کے لیے بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ جیتا ہے۔

بہترین فلم کا ایوارڈ ‘گنگوبائی کاٹھیاواڑ’ کو ملا۔

انیل کپور کو جگ جگ جیو کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔

شیبا چڈھا کو بدھائی دو کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

بھومی پیڈنیکر کو ‘بدھائی دو’ کے لیے کریٹکس ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

تبو کو ‘بھول بھولیا 2’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

تجربہ کار اداکار پریم چوپڑا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین اداکار (ناقدین) – سنجے مشرا ‘ودھ’

شیتل شرما نے بہترین کاسٹیوم ڈیزائن، سبرتا چکرورتی اور امیت رے نے بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور کریتی مہیش نے فلم کے گانے ‘دھولیدا’ کے لیے بہترین کوریوگرافی کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس کے بعد سدیپ چٹرجی کو اس فلم کے لیے بہترین سنیماٹوگرافی کا ایوارڈ ملا۔

Recommended