Urdu News

بھول بھولیا 2 سے کیارا اڈوانی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

بھول بھولیا 2 سے کیارا اڈوانی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی آنے والی فلم 'بھول بھولیا 2  کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اس فلم سے کارتک آرین کا پہلا لک پہلے ہی سامنے آچکا ہے اور حال ہی میں میکرز نے فلم کا ایک چھوٹا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات کو میکرز نے فلم سے کیارا اڈوانی کے فرسٹ لک سے پردہ بھی ہٹا دیا ہے۔ خود کیارا اڈوانی نے فلم کی اپنی پہلی جھلک کی ایک چھوٹی سی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کا خوف زدہ اور حیران کن چہرہ لوگوں کا تجسس بڑھا رہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کافی کیپشن میں لکھا – ملئے ریت سے ، بے وقوف نہ بنو، وہ اتنی پیاری نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'بھول بھولیا 2' میں کارتک کے ساتھ کیارا اڈوانی، تبو اور راج پال یادو اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کو بھوشن کمار، مراد کھیتانی اور کرشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم 20 مئی کو ریلیز ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ فلم 'بھول بھولیا 2' سال 2007 میں ریلیز ہوئی 'بھول بھولیا' کا سیکوئل ہے، جس میں اکشے کمار، ودیا بالن مرکزی کردار میں تھے۔ اکشے کمار کی 'بھول بھولیا' ملیالم فلم کا ریمیک تھا۔ اسے پریہ درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

Recommended