Urdu News

ورون دھون،کریتی سینن کی فلم’بھیڑیا’کا فرسٹ لک پوسٹر جاری،ٹریلرکب ہوگا ریلیز؟

ورون دھون،کریتی سینن کی فلم'بھیڑیا'کا فرسٹ لک پوسٹر جاری

ورون دھون اور کریتی سینن کی آنے والی فلم بھیڑیا ان دنوں خبروں میں ہے۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ فلم میں ورون اور کریتی کے علاوہ ابھیشیک بنرجی اور دیپک ڈوبریال بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پیر کو  فلم سازوں نے فلم کا  فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا اور اس کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا۔ فلم کا ٹریلر رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرسٹ لک پوسٹر میں ورون دھون کی آنکھیں پورے چاند کے ساتھ بہت خطرناک لگ رہی ہیں اور ان کے اندر آگ میں جلتا ہوا بھیڑیا نظر آرہا ہے۔ پوسٹر میں ورون دھون کے علاوہ کریتی سینن بھی نظر آ رہی ہیں۔ سر پر گرم ٹوپی پہنے، مفلر پہنے اور چھوٹے بالوں والی کریتی بالکل مختلف روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

پوسٹر منظر عام پر آنے کے بعد فلم کو لے کر مداحوں کا جوش بہت بڑھ گیا ہے۔ ‘بھیڑیا’ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ فلم کی ہدایات امر کوشک نے دی ہیں جبکہ دنیش وجن نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم رواں سال 25 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Recommended