Urdu News

نہیں رہے مسٹر انڈیا کے کیلینڈر

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک

ممبئی، 9 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ستیش کوشک کے قریبی دوست اور بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹر کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ ستیش کوشک کے انتقال کے بعد پورے بالی ووڈ میں غم کی لہر ہے۔

ستیش کوشک کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا،’’میں جانتا ہوں کہ موت دنیا کی آخری حقیقت ہے۔ لیکن میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنے قریبی دوست کے بارے میں کبھی ایسا لکھنا پڑے گا۔ میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہی سوچا  تھا کہ ہماری 45 سال کی دوستی اچانک ختم ہو جائے گی۔ ستیش، آپ کے بغیر میری زندگی پہلے جیسی نہیں ہوگی۔‘‘

واضح ہو کہ ستیش کوشک کے قریبی دوست اور بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹر کے ذریعے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ ستیش کوشک کے انتقال کے بعد پورے بالی ووڈ میں غم کی لہر ہے۔

Recommended