ممبئی میں زوردار بارش کے درمیان سدھارتھ شکلا کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے فینس کی بھاری بھیڑ موجود رہی لین پولیس بھی لوگوں سے بھیڑ نہ لگانے کی گزارش کرتے ہوئے انہیں شمشان گھاٹ کے باہر روک لیا گیا۔ برہمن کماری رسم و رواج کے ساتھ سدھارتھ شکلا کی آخری رسوم ادا کی گئی۔ سدھارتھ شکلا کی ماں نے بیٹے کو مکھ اگنی دیکر نم آنکھوں سے آخری وداعی دی۔ سدھارتھ کی عمر محض چالیس سال تھی وہ اپنی بہنوں اور ماں کے ساتھ۔ساتھ اپنی بیحد خاص دوست شہناز گل کو ایک بڑا صدمہ دے گئے۔ سدھارتھ کے آخری سفر میں ان کی ماں اور شہناز گل کی حالت بیحد ہی خراب نظر آئی۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بالکل بھی الگ نہیں رہ پاتے تھے۔ وہیں اب جب سدھارتھ نے دنیا ہی چھوڑ دی ہے ان کی ماں صدمے سے چور ہیں۔
شسدھارتھ شکلا کو آخری وداعی (Sidharth Shukla funeral) دینے شہناز گل شمشان گھاٹ پہنچی ہیں، جہاں سے ان کی کچھ تصویریریں سامنے آئیں۔ تصویروں کو دیکھ کر ان کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان تصویروں میں شہناز کور گل (Shehnaaz Gill) بے سدھ حالت میں نظر آرہی ہیں۔
شہناز کی یہ حالت دیکھنے کے بعد ان کے فینس بھی انہیں لیکر فکرمند ہو اٹھے۔ وہیں سدھارتھ شکلا کی ماں کا بیحد برا حال ہے۔سدھارتھ شکلا کی آخری رسوم اوشیوارا کے شمشان گھاٹ پر ادا کی گئی۔ برہمن کماری رسم و رواج کے ساتھ سدھارت کو آخری وداعی دی گئی۔
بگ باس 13 کے ونر سدھارتھ شکلا (Sidharth Shukla) کا دو ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال (Sidharth Shukla dies of heart attack) ہوگیا تھا۔ وہ صرف 40 سال کے تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہوچکی ہے۔ وہیں پولیس ٹیم اس پورے معاملے میں کسی طرح کے فاؤل پلے ہونے کی بات سے انکار کر رہی ہے۔ سامنے آرہی تفصیلات کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی لاش بی ایم سی کے کپور اسپتال میں ہے اور اسپتال کے مطابق، سدھارتھ شکلا کی موت حرکت قلب بند ہوجانے (ہارٹ اٹیک) سے ہوئی ہے۔ کپور اسپتال کے ڈاکریٹر نرنجن نے سدھارتھ کی جانچ کی تھی اور تقریباً 10 بجکر 30 منٹ پر انہیں آمد سے قبل موت کا اعلان (ڈیتھ بیفور ارائیول ڈکلیئر) کیا تھا۔
بتادیں کہ سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ سدھارتھ کا جمعرات کو انتقال ہوگیا تھا۔ کوپر اسپتال کے ڈاکٹروں نے سدھارتھ کا معائنہ کیا تھا اور تقریبا تقریباً 10:30 بجے انہیں دیتھ بی فور ارائیول قرار دیا تھا۔ سدھارتھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ اسپتال سے موصولہ معلومات کے مطابق ہسٹوپیتھولوجی اسٹڈی اور کیمیکل اینالسسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی اداکار کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ پی ایم رپورٹ کے مطابق سدھارتھ کے جسم پر باہری یا اندرونی چوٹ کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ کیمیکل اینالسسٹ کا مطلب ہے کہ اس تفتیش سے یہ واضح ہو جائے گا کہ سدھارتھ کے جسم میں زہر تھا یا نہیں۔ اس کے ساتھ ، اسے کوئی بیماری تو نہیں تھی۔