Urdu News

گو پی بہو نے بکنی میں شیئر کی ڈانس ویڈیو، سوشل میڈیا پر ہوئی وائرل

گو پی بہو نے بکنی میں شیئر کی ڈانس ویڈیو

ساتھ نبھانا ساتھیا میں گوپی بہو یعنی دیولینا بھٹا چارجی بکنی میں نظر آئی تو لوگوں نے پوچھا ’کرنا کیا چاہتی ہو بہو‘

بگ باس-13 کی کنٹسٹنٹ اور ٹی وی اداکارہ دیولینا بھٹا چارجی(Devoleena Bhattacharjee) ان دنوں ٹی وی سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا سے نہیں۔ آج کل دیولینا بھٹا چارجی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو(Devoleena Bhattacharjee Video) سے مداحوں کے درمیان تہلکہ مچا رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے پیلے رنگ کی بکنی میں اپنی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں، جس میں ان کا انداز دیکھنے کے بعد مداح ان کے مرید ہوگئے۔ صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے دیولینا کی فٹنس کی جم کر تعریف کی، لیکن اسی لُک میں ان کا ایک ویڈیو بھی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔

دراصل، دیولینا نے ایک انسٹا گرام ریل شیئر کیا ہے، جس میں وہ ٹرینڈنگ آڈیو پر ڈانس مووز دکھا رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ لکھے کیپشن میں دیولینا نے باڈی پازیٹیویٹی پر ایک خاص پیغام بھی دیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں دیولینا لکھتی ہیں- ’آپ کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ آپ کوئی پریشانی نہیں ہیں، جس کا حل نکالا جانا ہے۔ لیکن، آپ اسے تب تک نہیں تلاش پائیں گے جب تک آپ اپنے سر کو شرمندگی اور پنجرے اور خوف کی دیوار کے خلاف پیٹنا بند کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں‘۔

جہاں اداکارہ کے کچھ مداحوں کو ان کے ڈانس مووز اور ویڈیو پسند آرہے ہیں تو کہیں کئی کو ان کا یہ انداز ذرا بھی نہیں پسند آرہا ہے۔صارف کمنٹ کرتے ہوئے دیولینا کے لُکس اور ڈانس مووز پر عجیب وغریب تبصرہ کر رہے ہیں اور انہیں ڈانس نہ کرنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے دیولینا کے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا- ’یار سارا موڈ آف کردیا‘۔ ایک دیگر صارف نے لکھا- ’ارے گوپی بہو یہ کیا دکھا رہی ہو۔ رہنے دو تم، مت کرو‘۔ ایک اور صارف نے دیولینا کے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا- ’اس کو بھی نورا فتیحی بننا ہے۔ ارے بھائی کوئی بتاو اسے نورا فتیحی نہیں لگتی دیدی کہیں سے‘۔

Recommended