Categories: تفریح

حجاب تنازع: زائرہ وسیم حجاب تنازع پر برہم کیوں؟ سوشل میڈیا پر کیوں نکال رہی ہیں غصہ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرناٹک میں حجاب کو لے کر شروع ہوا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ریچا چڈھا، سوارا بھاسکر، کنگنا رناوت، جاوید اختر جیسے ستاروں کی جانب سے  رد عمل کے بعد اب زائرہ وسیم  بھی اس سلسلے میں  ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے۔ دنگل، سیکرٹ سپر اسٹار اور دی اسکائی از پنک جیسی فلموں میں نظر آنے والی اداکارہ زائرہ وسیم ملک میں جاری حجاب تنازع پر برہمی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
زائرہ وسیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’حجاب پہننا ایک آپشن ہے، یہ سوچ غلط ہے۔ ایسی سوچ سہولت یا لاعلمی سے پیدا کی گئی ہے۔اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فرض ہے۔ عورت حجاب پہنتی ہے تاکہ اللہ کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو پورا کیا جا سکے جس سے وہ محبت کرتی ہے اور جسے اس نے اپنے آپ کو سونپ دیا ہے۔ ایک عورت کے طور پر میں   شائستگی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں، میں اس پورے نظام کی مخالفت کرتی ہوں۔ جہاں خواتین کو محض مذہبی  پاسداری  پر روکا اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسلم خواتین کے خلاف اس تعصب  کا رویہ اپنانا اور ایسا نظام قائم کرنا جہاں انہیں تعلیم اور حجاب کے درمیان فیصلہ کرنا ہو یا ترک کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ آپ انہیں ایک خاص انتخاب کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کر یہ کہنا کہ  یہ سب کچھ بااختیار بنانے کے نام پر کیا جا رہا ہے جب کہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔'</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ دنوں  کرناٹک کے کئی اسکولوں اور کالجوں میں حجاب کو لے کر ہنگامہ ہوا تھا۔ اسی دوران کرناٹک کے ایک کالج کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا، جس میں ایک لڑکی حجاب پہن کر کالج آتی ہے۔ پھر طلبہ کا ہجوم لڑکی کی طرف بڑھتا ہے۔ لڑکی کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے جاتے ہیں، تو لڑکی بھی ’اللہ ہو اکبر‘ کے نعرے لگا کر جواب دیتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس کے بعد حجاب کے معاملے پر ہر کوئی اپنا ردعمل دینے لگا اور یہ تنازعہ بڑھ گیا۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر صارفین کو دو گروپوں میں تقسیم دیکھا گیا۔ کچھ نے اس کی حمایت کی تو کچھ نے اسے مسترد بھی کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago