Urdu News

ہمیش ریشمیا ہمہ جہت صلاحیتوں سے مالا مال

ہمیش ریشمیا

یوم پیدائش 23 جولائی پر خاص تحریر

بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر / اداکار اور گلوکار ہمیش ریشمیا آج لاکھوں لوگوں  کی پسند بن چکے ہیں۔ 23 جولائی 1973 کو پیدا ہوئے، ہمیش ریشمیا کے والد وپین ریشمیا مشہور گجراتی موسیقی کے موسیقار تھے۔ ہمیش میں باپ کی یہ خوبیاں   آئیں۔ ہمیش نے میوزک ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز سال 1998 میں سلمان خان اور کاجول کی فلم 'پیار کیا تو ڈ رنا کیا' سے کیا تھا۔ اس کے بعد ہمیش نے ایک کے بعد ایک بہت ساری فلموں میں موسیقی دی جو سپر ہٹ رہی۔ ہمیش اپنے دلکش گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

ہمیش نے "تیرا سرور"، "جھلک د کھلا جا" جیسے بہت سے سپر ہٹ گانوں کو آواز دی ہے، جس کی وجہ سے آج ہمیش لاکھوں دلوں پر راج کر رہے ہے۔ ہمیش نے گانوں کے علاوہ متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں قرض، کھلاڑی 786، تیرا سرور، ہیپی ہارڈی اور ہیر وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان فلموں کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔

ہمیش نے دو شادیاں کیں۔ پہلی شادی کومل کے ساتھ ہوئی، جس سے  ایک بیٹا ہوا  جس کا نام ہیمیش او کومل نے خود رکھا لیکن لمبے وقت تک چلنے والا یہ رشتہ اپنی بنیاد قائم نہیں رکھ سکا اور   22 سال بعد باہمی رضامندی سے دونوں نے طلاق لے لی۔ اس کے بعد ہمیش نے دوسری بار اپنی گرل فرینڈ اور ٹیلی ویژن اداکارہ سونیا کپور سے شادی کی۔ ہمیش کو اس وقت سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو 'انڈین آئیڈل 12' میں بطور جج دیکھا جاتا ہے۔

Recommended