ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو بروس ولس نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ بروس ولس ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بروس ولس کے اہل خانہ نے اس بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے بیان جاری کیا ہے۔
اس پوسٹ میں لکھا ہے – ”ہم بروس کے مداحوں کے لیے آپ کے ساتھ کچھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پیارے بروس کو صحت کے کسی مسئلے کا سامنا ہے۔ حال ہی میں بروس ایفاسیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کی سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے اور کافی غور و خوض کے بعد بروس نے اپنی اداکاری کے کیریئر سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔“
حالانکہ ان کا کیریئر بروس کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ یہ واقعی خاندان کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ ہم آپ کی محبت اور حمایت کے لیے بے حد مشکور ہیں۔ پورا خاندان اس مشکل وقت میں مضبوط بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم آپ کو یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کہ بروس آپ کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔
اس بیان کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح اپنے پسندیدہ اداکار بروس ولس کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ بروس ولس نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 میں کیا تھا۔ لیکن انہیں 1988 میں جان میک کلین کی فلم ڈائی ہارڈ سے پہچان ملی۔ بروس ولس کی چند بڑی فلموں میں دی ورڈکٹ، مون لائٹنگ، دی باکسنگ، ہوسٹیج، آؤٹ آف ڈیتھ، گلاس وغیرہ شامل ہیں۔ 4 دہائیوں کے کیریئر میں بروس دو ایمی ایوارڈز سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔