Categories: تفریح

ہالی ووڈ اسٹار بروس ولس نے اداکاری کو کہا الوداع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو بروس ولس نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ بروس ولس ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ بروس ولس کے اہل خانہ نے اس بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے بیان جاری کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس پوسٹ میں لکھا ہے – ”ہم بروس کے مداحوں کے لیے آپ کے ساتھ کچھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پیارے بروس کو صحت کے کسی مسئلے کا سامنا ہے۔ حال ہی میں بروس ایفاسیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کی سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے اور کافی غور و خوض کے بعد بروس نے اپنی اداکاری کے کیریئر سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔“</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حالانکہ ان کا کیریئر بروس کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ یہ واقعی خاندان کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ ہم آپ کی محبت اور حمایت کے لیے بے حد مشکور ہیں۔ پورا خاندان اس مشکل وقت میں مضبوط بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم آپ کو یہ اس لیے کہہ رہے ہیں کہ بروس آپ کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس بیان کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح اپنے پسندیدہ اداکار بروس ولس کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ بروس ولس نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 میں کیا تھا۔ لیکن انہیں 1988 میں جان میک کلین کی فلم ڈائی ہارڈ سے پہچان ملی۔ بروس ولس کی چند بڑی فلموں میں دی ورڈکٹ، مون لائٹنگ، دی باکسنگ، ہوسٹیج، آؤٹ آف ڈیتھ، گلاس وغیرہ شامل ہیں۔ 4 دہائیوں کے کیریئر میں بروس دو ایمی ایوارڈز سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago