Urdu News

کشمیر کے نوجوان گلوکار آیان سجاد کی نعت’جانے جانان‘ نے کیسے مچائی سوشل میڈیا پردھوم؟

کشمیر کے نوجوان گلوکار آیان سجاد

اپنے پہلے کشمیری گانے کو چالیس لاکھ سے زیادہ ویوز کے ساتھ، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے سری گفوارہ سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ لڑکا آیان سجاد نعت شریف لے کر آیا ہے  جو   سوشل میڈیا چینل  یوٹیوب اور دیگر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

آیان، سال 2022 کے اوائل میں، ایک کشمیری گانا ‘ بیدرد’ ریلیز کرنے کے بعد اپنی گلوکاری کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوا، جو بعد میں وائرل ہوا، اور سامعین کے دل جیت لیے۔اس  گانے کوآج تک 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔اب،’جانے جانان’ کے عنوان سے نعت شریف، جسے اس نوجوان موسیقی کے ماہر نے گایا ہے، اور رمضان کے مقدس مہینے میں ریلیز کیا گیا تھا، کو  بھی لوگوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

نعت شریف کو صرف تین ہفتوں میں (پوسٹ کرنے کی تاریخ سے) یوٹیوب پر بارہ لاکھ ستر ہزار نو سوچونسٹھ مرتبہ دیکھا گیا، ۔اس صحافی سے بات کرتے ہوئے نوجوان گلوکار آیان سجاد نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پرپہلگام میں منعقدہ ایک مقامی پروگرام میں پرفارم کیا، جہاں ان کی گلوکاری کی مہارت کا اعتراف کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان آرجے اورمشق ٹاک پوڈ کاسٹ کے سی ای او عمر نثار نے کیا۔

 جس نے بعد میں آیان کو اپنے گانے  ‘بی ڈارڈ’ کو ‘ مشق ٹاکس-پوڈ کاسٹ’ پر ڈیبیو کرنے کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنا پہلا گانا گاتے ہوئے انہیں کبھی یہ امید نہیں تھی کہ اس گانے کو 40 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جائے گا لیکن لوگوں کا اس گانے کو زبردست ردعمل ملا اور ویوز ان کی توقعات سے زیادہ نکلے۔نوجوان گلوکار نے کہا کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹس کے لیے بھی معیاری مواد پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نعت ‘ جانے جانان’ کو بھی ینگ کشمیر میں مقیم آر جے عمر نثار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ‘ مشق ٹاکز پوڈکاسٹ’ نے پروڈیوس کیا ہے، جس کا ریڈیو پارٹنر 92.7 BIG FM ہے۔ کشمیر کی ادبی شخصیت مولانا محمد انور شوپیانی رحمۃ اللہ علیہ کی غزلیں ہیں۔

عمر کے مطابق، وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ان دنوں نئے پراجیکٹس کے لیے کام کر رہے ہیں، جب کہ وہ کشمیر کے ترال میں آنے والے گانے کے ویژول کی شوٹنگ کے لیے کچھ نئے مقامات کی تلاش میں ہیں، کیونکہ ترال میں چار سیاحتی مقامات ہیں، جن میں دلکش خوبصورتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کر رہے ہیں، اور ان نوجوانوں کے لیے آڈیشن کھلے رکھے ہیں، جو باصلاحیت ہیں اور گلوکار بننے کے خواہشمند ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مشق ٹاکس کا وژن نوجوانوں کو تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل مہارتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ان کی زندگیوں اور اپنی کمیونٹیز میں تبدیلی لانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔

کشمیرکا پوڈ کاسٹ تخلیقی نوجوانوں کو بااختیار بنا رہا ہے، جب کہ یہ جدید دور کی براڈکاسٹنگ کے ذریعے حوصلہ افزائی کرنے کا خواہاں ہے، اور یہ ایک کھلا پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل کہانی سنانے والا نیٹ ورک ہے۔

Recommended