تفریح

ڈیٹنگ کے سوال پر سمانتھا کے جواب نے کیسے لوٹا محفل؟

اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’شکنتلم‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ سمانتھا کے مداح بھی سوشل میڈیا پر اپنے مثبت تاثرات دے رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک مداح نے سمانتھا سے ذاتی درخواست کی۔ ایک پریشان مداح نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آپ کو کسی کو ڈیٹ کرنا چاہیے۔ سمانتھا کا جواب ابسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ایک مداح نے سمانتھا کو ٹوئٹر پر ٹیگ کیا اور کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی،میں جانتی ہوں کہ میں یہ کہنے کے لائق نہیں ہوں، لیکن برائے مہربانی، سمانتھا، کسی کو ڈیٹ کریں۔اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

 ایموجی دوسری جانب سمانتھا نے اس کا جواب دیا ہے۔ سمانتھا نے اپنے جواب میں لکھا کہ ”تم جیسا مجھ سے پیار کون کرے گا؟سمانتھا کے اس جواب نے مداحوں کا دل جیت لیا۔

سمانتھا اکتوبر 2021 میں ناگ چیتنیا سے طلاق کے بعد سے سنگل ہے۔ ”کافی ود کرن“ میں اس نے یہ بھی بتایا تھا کہ اب وہ سنگل رہ کر اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔

 سمانتھا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ وہ ہندی ناظرین میں بھی مقبول ہو گئی ہیں۔ اس نے ویب سیریز “دی فیملی مین 2” میں اپنے طاقتور کردار اور “پشپا 2” میں آئٹم سانگ “او انتوا” سے ہندی سامعین کے دلوں پر ایک نشان چھوڑا ہے۔ سمانتھا کی فلم ”شکنتلم“ 14 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago