تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالر کو موقر وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ(پی ایم آر ایف)ملی

بایوٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر جناب سلمان خان کو جنوری دوہزارتئیس دور کا موقر وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ اعزاز ملاہے۔وہ ڈاکٹر سید منصور علی،بایو ٹکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی سوجن میں مائیکرو آراین اے اور پھیپھڑے کے مشکل ترین زخم کو بڑھانے والے سیپسیس کے رول کو سمجھنے کے لیے تحقیق کررہے ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری)شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پی ایچ ڈی اسکالر جناب سلمان خان کو مبارک باد دی اور ان کے تابناک اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے دوسرے طلبا کو تحقیقی میدان میں مزید بہتر کرنے کی تحریک ملے گی۔

سلمان کو اس فیلوشپ کے تحت پہلے دو سال کے لیے مبلغ ستر ہزار روپے،تیسر ے سال کے لیے پچھتر ہزار روپے اور چوتھے اورپانچویں سال کے لیے اسی ہزار روپے ملیں گے۔

علاوہ ازیں اس فیلو شپ کے تحت ہر طالب علم کو ہر سال دولاکھ روپے کی ریسرچ گرانٹ بھی ملے گی جوکہ پانچ برسوں میں کْل دس لاکھ روپے ہوگی۔

ملک کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں تحقیق کے معیار کو بلند کرنے کی غرض سے پی ایم آر ایف کو سال دوہزار اٹھارہ اور انیس کے یونین بجٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago