تفریح

عام نظرآنے والے نانا پاٹیکر کی غیر معمولی اداکاری نے ہندی سنیما پر کیسے چحوڑے انمٹ نقوش؟

یوم پیدائش پر خاص تحریر

فلمی دنیا میں ایک الگ اور خاص شناخت بنانے والے فلمی اداکار نانا پاٹیکر یکم جنوری 1951 کو کولابا، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر ہے۔ ایک متوسط  گھرانے سے تعلق رکھنے والے نانا پاٹیکر نے کالج کے دنوں میں اپنے خاندان کی مالی مدد کرنے کے لیے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرنا شروع کیا۔ وہ دن میں کالج جاتے تھے اور شام کو ایک اشتہاری ایجنسی میں کام کرتے تھے۔

کام کے دوران نانا کی ملاقات ایک دن نیل کانتی سے ہوئی جو بعد میں ان کی بیوی بن گئیں۔ نیل کانتی اس وقت بینک میں کام کرتی تھیں۔ تاہم، وہ تھیٹر میں بھی دلچسپی رکھتی تھیں اور اسٹیج پر پرفارم بھی کر چکی تھیں ۔ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور 1978 میں نانا اور نیل کانتی کی شادی ہوگئی۔

نانا پاٹیکر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1978 میں فلم گامن سے کیا۔ اس کے علاوہ وہ مراٹھی سنیما میں چھوٹے موٹے کردار کرتے رہے۔ سادہ نظر آنے والے نانا نے اپنی غیر معمولی اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ میرا نائر کی سلام بمبئی میں نانا کی اداکاری کو سب نے سراہا تھا۔ ہندی سنیما میں نانا پاٹیکر کی شناخت فلم پرندا سے بنی۔ یہ فلم نانا پاٹیکر کے کیریئر میں سنگ میل ثابت ہوئی اور انہیں بہترین معاون اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔

نانا پاٹیکر کی اہم فلموں میں ترنگا، کرانتی ویر، خاموشی، یشونت، کوہرام، اب تک چھپن، اپرہرن، ٹیکسی نمبر9211  ، ویلکم، راجنیتی وغیرہ شامل ہیں۔ سال 2013 میں نانا پاٹیکر کو اداکاری کی دنیا میں ان کی خدمات کے لیے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago