Urdu News

فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ نے جوہی کو راتوں رات کیسے بنادیا اسٹار؟

تجربہ کار اور چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ

تجربہ کار اور چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ کا نام بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے بل بوتے پر ایک خاص پہچان بنائی ہے۔

جوہی چاولہ 13 نومبر 1967 کو امبالہ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، جوہی نے 1984 میں مس انڈیا مقابلے کا خطاب جیتا تھا۔

اس کے بعد جوہی کو کئی فلموں کے آفرز ہونے لگے۔ انہوں نے 1986 میں ملٹی اسٹارر فلم سلطنت سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ 1988 میں آئی فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ جوہی کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں نہ صرف جوہی کی اداکاری کو سراہا گیا بلکہ وہ راتوں رات اسٹار بھی بن گئیں۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ عامر خان تھے۔

جوہی چاولہ نے ہندی، کنڑ، ملیالم، تمل، تیلگو، پنجابی اور بنگالی زبان کی کئی فلموں میں نظر آئیں۔ ان کی اہم فلموں میں پرتی بندھ، بول رادھا بول، ڈر، درار، دیوانہ مستانہ، یس باس، عشق، مائی بردر نکھل، گلابی گینگ، ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا وغیرہ شامل ہیں۔

فلموں میں اداکاری کے علاوہ جوہی نے کچھ فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں جن میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی، اشوکا اور چلتے چلتے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سونی ٹی وی کے ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا کی جج بھی تھیں۔

جوہی چاولہ ماحولیات کو فروغ دینے والی کچھ سماجی تنظیموں سے بھی وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی حصہ دار بھی  ہیں۔

جوہی کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے 1995 میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔ ان کے دو بچے ہیں بیٹی جاہنوی اور بیٹا ارجن۔ جوہی چاولہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Recommended